علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد
یاسین ملک کی طرف سے ہڑتال میں دی گئی دو روزہ ڈھیل ختم ہونے کے بعد وادی
بھر میں پیر کو معمول کی زندگی ایک بار پھر تھم گئی۔اس دوران سری نگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی جامع
مسجد کے باب الداخلے
ایک بار پھر مقفل کئے گئے ہیں اور پیر کی صبح کسی بھی شہری کو مسجد کے
احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔اس تاریخی جامع مسجد کے اردگرد سینکڑوں کی تعداد میں ریاستی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار بدستور تعینات رکھے گئے ہیں۔